ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں کام کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی، معروف اداکارہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” میں اداکاری کرنے والی خاتون اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اس ڈرامے میں کام کرنے سے کسی قسم کا کوئی فخر محسوس نہیں ہو رہا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرپیغام دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹی وی انٹرویوز میں ہمارے لکھاری خلیل الرحمان قمر کی باتیں ا ور نظریات سن کر مجھے فخر نہیں ہو رہا بلکہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے یہ ڈرامہ کر لیا۔ڈرامے میں دانش اور مہوش کی دوست کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رحمت اجمل کا کہنا تھا کہ مجھے پورے ڈرامے کی سٹوری لائن اور پیچھے چھپا نظریہ نہیں پتہ تھا، اگر پہلے پتہ ہوتا تو شاید میں یہ ڈرامہ ہی نہ کرتی۔مشہور لکھاری خلیل الرحمان قمر کے نظریات سے اختلاف کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے نظریات بہت الگ اور عجیب ہیں جو ہمارے معاشرے کا با لکل مترادف ہیں۔

مزید لکھتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں میرا رول بہت چھوٹا تھا جس کی وجہ سے میں نے کہانی کے پیچھے چھپے نظریے تو سمجھنے میں دیر کر دی لیکن اب ڈرامے کے بارے میں خلیل الرحمان قمر کی جانب سے بہت نا مناسب الفا ظ اور نظریات کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد مجھے اس ڈرامے کا حصہ ہونے پر کوئی اتفاق نہیں ہے۔انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں گزارش کروں گی کہ لوگ نئے آنے والے اداکاروں کے کا م کو بھی سراہیں تا کہ ان میں بھی مزید کام کرنے کا حوصلہ پیدا ہو۔واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اپنے نظریے اور کہانی پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد اب ان کے ڈرامہ کی اداکارہ نے ہی ان کے خلاف پیغام جاری کر دیا ہے اور ایک ایسے ڈرامے کا حصہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے جس نے ریٹنگ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔