ایس ایچ او کاناجائز تعلقات سے انکار کرنے پر پولیس نفری کے ہمرا لڑکی کے گھر پر دھاوابول دیا

خانیوال (نیوز ڈیسک) ایس ایچ او نے نفری کے ہمراہ گھر پر دھاوا بولا اور برہنہ ڈانس کروایا، ایس ایچ او مخدوم پور ظفر موہانی نے زبردستی ماں کے سامنے برہنہ ڈانس کرنے کی ویڈیو بھی بنائی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور ظفر موہانہ بس ہوسٹس صائمہ سے تعلقات کا خواہشمند تھا، واٹس ایپ پر خاتون کے ساتھ انتہائی فحش میسجزز بھی سامنے آ گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم کے ایس ایچ او ظفر موہانہ نے بس ہوسٹس کو جنسی ہراساں کرنے کے لیے خاتون کے گھر بھاری نفری کے ہمراہ دھاوا بول دیا۔ ایس ایچ او نے خاتون کے موبائل فون بھی چھین لیے۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے متاثرہ خاتون سے زبردستی مبینہ ڈانس بھی کروایا۔

خاتون صائمہ کے مطابق لڑائی کے ایک کیس کے سلسلے میں ایس ایچ او کے ہاتھ اس کا نمبر لگا جس کے بعد ایس ایچ او نے خاتون کو اس کے واٹس ایپ نمبر پر فحش میسجزز بھیجنا شروع کر دئیے۔فحش گفتگو افشا ہونے کے خوف کے باعث ایس ایچ او نے خاتون کے گھر چھاپہ مارا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر فیصل شہزاد نے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے اعلیٰ سطح انکوائری ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ادھر ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ملوث اہلکاروں کو سخت ترین سزائیں دی جائینگی۔ وردی کے لیے شرم کا باعث بننے والوں کو نشان عبرت بننا ہوگا۔