کراچی میں پولیس کا ڈانس کلب پر چھاپہ، درجنوں لڑکے لڑکیاں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

کراچی (نیوز ڈیسک )حیدری پولیس نے غیرقانونی شیشہ باراور ڈانس کلب پر کارروائی کے دوران 4 خواتین سمیت 31 افراد کو گرفتار کر کے شیشہ(حقے )اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ گلشن اقبال پولیس نے شہریوں سے موبائل فونزچھین کرافغانستان اور کوئٹہ میں فروخت کرنے والا گینگ پکڑ لیا۔ نیوکراچی انڈسٹریل ایریاپولیس نے 5روزقبل شہیدہونے والے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دیگر کارروائیوں میں خاتون منشیات فروش اورموٹرسائیکل لفٹر سمیت18 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلیں و دیگر سامان برآمدکر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدری مارکیٹ تھانے کی حدودمیں کافی عرصے سے چلنے والے غیر قانونی شیشہ باراور ڈانس کلب کے باعث علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد بار شکایات کے باوجوداعلٰی افسران نے مذکورہ شیشہ بار اورڈانس کلب کے خلاف کارروائی سے گریز کیا تھا،تاہم گزشتہ دنوں نجی چینل پر غیر قانونی شیشہ بار اور ڈانس کلب کے حوالے سے پردہ فاش کیے جانے پرصورت حال کشیدہ ہوئی تو حیدری تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کے دوران 27 لڑکے اور چار لڑکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتارملزمان سے بڑی تعداد میں شیشہ، شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کی گئی ہے ۔ مذکورہ شیشہ بار پچھلے کئی ماہ سے کھلے عام چل رہا تھا، جس سے علاقہ مکین کافی پریشان تھے ۔ علاقہ مکینوں نے کئی بار پولیس کو شکایت کی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ گلشن اقبال پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان وارداتوں کے دوران چھینے ہوئے موبائل فون کوئٹہ میں فروخت کر دیتے تھے ۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

گرفتار ملزمان میں بدرجمالی، نازک میر، میرک عبدل اور عابد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے موبائلز فونز، چوری کی ہوئی موٹرسائیکل اور3 ٹی ٹی پستول بمع لوڈمیگزین بھی برآمد کر لیے گئے ۔ ملزمان سینکڑوں موبائل فونز چھین کر کوئٹہ اور افغانستان میں فروخت کر چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ ایس ایس پی سینٹرل راؤ عرف اسلم کے مطابق 14 جنوری کی رات پولیس کانسٹیبل عرفان خان کو شہید کرنے والے چار ملزمان میں نادر شاہ، فہد ولد حضور بخش، ارمان عرف مانی اور راجو شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے سمیت 2 پستول اور دو موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں۔ سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروش شیرین گل عرف موتی کو گرفتار کر کے ایک کلوگرام چرس اور 10 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ پی آئی بی کالونی پولیس نے منشیات فروش راوے کو گرفتار کر کے ایک کلو پچاس گرام چرس برآمد کر لی۔ دوسری کارروائی میں اسٹریٹ کرمنل شہزادعرف سنی کو گرفتار کر کے تیس بور پستول برآمد کر لیا۔

قائد آباد پولیس نے دو موٹر سائیکل لفٹرز یوسف اور دلدار کو گرفتار کر کے 5 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم یوسف اس سے قبل بھی سعود آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے ۔عوامی کالونی پولیس نے 2 ملزمان تیموراورمصطفی کو گرفتار کر کے اسلحہ، نقدی اورشرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ گذری پولیس نے دو ملزمان نرمل اور روہیت کو لوٹ مار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے اسلحہ،موٹرسائیکل و لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔ موچکو پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز سمیت 4 ملزمان ندیم، مرتضیٰ اور گٹکا فروش امین اللہ اور عبدالکریم کو گرفتارکر کے اسلحہ اور انڈین گٹکا برآمد کر لیا۔ بریگیڈپولیس نے اسٹریٹ کرمنل شاہ میر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اورتیس بور پستول برآمد کر لیا۔ نیو ٹاؤن پولیس نے دو مفرور ملزمان عبدالوہاب اورسہراب کو گرفتار کر لیا۔بغدادی پولیس نے 2 جرائم پیشہ کو گرفتارکر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمدکر لیا۔