انجینئرز کی 13 تنظیموں نے گرینڈ الائنس تشکیل دیدیا،ہمایوں کاکڑ چیئرمین، نعمان جدون وائس چیئرمین منتخب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں ملک بھر کی انجیئرز تنظیموں کے نمائندوں کا اکٹھ، دو روزہ اجلاس میں انجینئرز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے جدوجہد پر غور کیا گیا، تمام انجینئرز تنظیموں نے مشترکہ جدوجہد کیلئے گرینڈ الائنس تشکیل دیدیا ہے، نئے پلیٹ فارم کا نام انجینئرز گرینڈ الائنس پاکستان رکھا گیا ہے، انجیئر ہمایوں کاکٹر بلامقابلہ انجیئنرز گرینڈ الائنس کے چیئرمین اور انجینئر نعمان جدون بلامقابلہ سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے، انجیئر اسد نیازی، انجیئر محمد عرفان، انجیئر شعیب اختر سیال، انجیئر صدام شیخ، انجیئر عاطف سیال، انجیئر محمد عارف رضوان، انجیئر احسن ملک، انجیئر مزمل اور انجیئر بلال ظفر ایگزیٹیو کونسل کے ممبران منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر کی انجینئرز تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر کی 13 انجینئرز تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں انجینئرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا، تمام تنظیموں نے انجینئرز کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا، اجلاس میں انجینئرز کی عزت و وقار میں اضافے کیلئے اقدامات پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انجینئرز کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز تیار کی جائیں گی، اجلاس میں انجینئرز کے مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دیدیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرز نمائندوں کا کہنا تھا کہ ملک میں 60 ہزار سے زائد انجینئرز بے روزگار ہیں، انجینئرنگ کی پوسٹوں پر غیر انجینئرز کی تعیناتی کی وجہ سے ملک کی ترقی متاثر ہورہی ہے، انجینئرز نمائندوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اداروں میں انجینئرز کا کوئی پرسان حال نہیں، پرائیویٹ اداروں میں انجینئرز کو کم تنخواہوں پر کام کرنے پر مجبور ہیں، انجینئرز کو بے وقوف بنا کر ووٹ حاصل کرنے کا وقت گزر گیا، پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرز کے مسائل کے حل میں ناکام ہو چکی ہے، انجینئرز کے مسائل حل کرنے کیلئے پیش رفت نہ کی گئی تو گرینڈ الائنس سے مشترکہ کال دی جائے گی، اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ انجینئرز کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

کانفرنس میں بلوچستان سے کریٹیو انجینئرز ایسوسی ایسوسی کی نمائندگی انجینئر ہمایوں کاکڑ کی قیادت میں وفد نے کی، خیبرپخونخواہ سے انجینئر صدام شیخ نے پیج، انجینئر بلال ظفر نے وی انجینئرز اور انجینئر عارف اعوان ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی، انجینئر محمد عرفان نے انجینئرز رائیٹ مومنٹ کی نمائندگی، انجینئر نعمان جدون نے انجینئرز ایسوسی ایشن پاکستان کی نمائندگی کی، انجینئر احسن ملک نے پاکستان انجینئرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی، پنجاب سے انجینئر عاطف سیال نے ایگل گروپ کی نمائندگی کی، گلگت انجینئرز ایسوسی ایشن کی جانب سے انجینئر مزمل، الیکٹرانک انجینئرز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نمائندگی انجینئر اسد نیازی نے کی اور بایئو میڈیکل انجینیرز ایسوسی ایشن کی نمایئندگی انجینیر شعیب اختر سیال نے کی۔

اجلاس میں سندھ ایسوسی ایشن اف گورنمنٹ انجینیرزکے چیرمین شیخ سلیم اللہ کو احتجاج پر پولیس کی جانب سے زدوکوب کرنا انتہائی ناقابل برداشت عمل ہے اور اس سے تمام پاکستان کے انجینیرز میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب، سندھ ، خیبر پختوانخواہ، بلوچستان کی گورنمنٹ انجینئرز ایسوسی ایشنز کو بھی اس گرینڈ الائنس کا حصہ بنایا جائے گا اور انجینئرز کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔