پاکستان کے نامود لکھاری ڈاکٹر لال خان انتقال کر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)بائیں بازو کے نامور دانشور، لکھاری اور تجزیہ نگار ڈاکٹر لال خان انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور دانشور، لکھاری اور تجزیہ نگار ڈاکٹر لال خان وفات پاگئے، ان کا انتقال جمعہ کی شام 6بجے لاہور میں ہوا جس کے بعد جسد خاکی کو تدفین کیلئے چکوال لے جایا گیا۔ڈاکٹر لال خان کا نام تنویر گوندل تھا اور انھوں نے نشتر میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی، انہوں نے کئی کتابیں بھی تحریر کیں جن میں پارٹیشن ، لبنان اسرائیل وار، پاکستانز آدھر سٹوری اور کشمیر ھیں۔ڈاکٹر لال خان بائیں بازو کے اھم دانشور اور مارکسسٹ تھے۔