حکومت زمہ دارانہ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،زلفی بخاری

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومت زمہ دارانہ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔ اور زمہ دارانہ صحافت کی حامی ہے ان خیالات کا اظہار زلفی بخاری نے گزشتہ روز پی ایف یو جے ورکرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت کر رہے تھےراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے سیکرٹری جنرل عاطف شیرازی۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری ناصر خان خٹک و دیگر عہدیداران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو اور میڈیا ہاوسز ذمہ دارانہ صحافت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں اور میڈیا ہاوسز پر قدغن پہ یقین نہیں رکھتی لیکن صحافیوں اور میڈیا ہاوسز کی ساکھ کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ زمہ دارانہ صحافت کی ترویج کریں۔ انہوں نے کہا غیر زمہ دارانہ صحافت سے پوری دنیا میں شرمندگی ہوتی ہے۔ صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے کہا کہ زمہ دارانہ صحافت پی ایف یو جے ورکرز کی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے لیے ہم نے زمہ دارانہ صحافت کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق ترتیب رکھا ہے جس پر عملداری کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ معاون خصوصی نے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مکمل یقین دہانی کا تعاون کرایا۔