ے تمام تنظیموں اور اداروں کو نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا تا کہ دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھا سکیں،راجہ نجابت حسین

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین اور لیبرپارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبرکونسلریاسمین ڈار نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے جس سے بھارت بوکھلا چکا ہے اور اپنی ہٹ دھرمی اور غیر انسانی، ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی سطح پر منظم طور پر کام کیا جائے جس کے لئیے تمام تنظیموں اور اداروں کو نئی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا تا کہ ہم دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھا سکیں۔

وہ آج یہاں کشمیر سینٹر راولپنڈی کے دورے کے دوران بات چیت کر رہے تھے اس سے قبل ڈائریکٹرجنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی، ڈائریکٹر سرور حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، اسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل میڈیا سردار نجیب الغفور اور اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ راشد رضا نے ان کا خیر مقدم کیا۔راجہ نجابت حسین اور کونسلر یاسمین ڈار جوبرطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آن کشمیر کی چئیرپرسن ڈیبی ابرھام ایم پی کی قیادت میں برطانوی ممبران پارلیمنٹَ کے وفد کے کل سے شروع ہونے والے دورہ پاکستان و آزادکشمیر کے سلسلہ میں دو دن پہلے پاکستان پہنچے ہیں کو کشمیر سینٹر راولپنڈی کے دورے کے دوران جموں وکشمیر لبریشن سیل کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا اور کشمیر سے متعلقہ لٹریچر بھی پیش کیا گیا۔راجہ نجابت حسین نے کہا کہ گزشتہ روز دہلی ائرپورٹ پر آل پارٹیز پارلیمانی گروپ آن کشمیر کی چیئرپرسن ڈیبی ابراھام کے ساتھ ہندوستان نے جو ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور انہیں ہندوستان داخل ہونے سے روک کر جو گھٹیا کام کیا ہے اس سے بھارت کی پوری دنیا کے اندر رسوائی ہوئی ہے۔

راجہ نجابت حسین اور کونسلر یاسمین ڈار نے جموں وکشمیر لبریشن سیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئیاپنی تنظیم تحریک حق خودارادیت کی طرف سے لبریشن سیل کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر ڈی جی فدا حسین کیانی نے انہیں بتایا کہ لبریشن سیل وزیر اعظم جناب راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سرپرستی اور رہنمائی میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے، جوان سال نسل کو مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کے حوالہ سے آگاہی، مختلف قومی ایام پر سیمنارز، تقریبات کے انعقاد، کشمیر پر ریسرچ کے کام اور لٹریچر کی تیاری و فراہمی کے کام کو بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کشمیری تارکین وطن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری ڈائس پورہ کے نمائندگان تحریک آزادی کشمیر میں ہراول دستے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل گزشتہ عرصہ سے جس موثر اور فعال طریقہ سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے یورپ اور برطانیہ میں کام کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔