پانچ واں پاکستان فارما سمٹ 19فروری کو ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزاافتتاح کرینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرمملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا 19فروری کو مقامی ہوٹل میں 5ویں پاکستان فارما سمٹ 2020کا افتتاح کریں گے۔اس کانفرنس کا انعقاد پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے تحت کیا جا رہا ہے اس کانفرنس کا مقصد فارما سیوٹیکل صنعت کے جدید تقاضوں کا استعال اور صنعت کے مسائل جن میں کام، ضابطہ، کنڑول، نمو اور ترقی شامل ہے ان پر تبادلہ خیال کیا جا ئے گا۔اس بار کانفرنس کا اہم موضوع فطری قوت میں مہارت حاصل کرنا اور نئی صلاحیتوں کا حصول ہے۔

اس موقع پر ملکی و غیر ملکی ماہرین خطاب کریں گے ان میں یونیورسٹی آف ہڈرز فیلڈ کے پروفیسر برائے ادویات ڈاکڑ ظہیر الدین بابر، چیئرمین پی پی ایم اے میاں زکا الرحمن، چیئرمین سمٹ ڈاکڑ قیصر وحید، پاکستانی فارما صنعت کے ماہرین و ممتاز شخصیات جن میں علی اکائی، خالد محمود، جاوید غلام محمد، زاہد سعید، عثمان خالدوحید، نصرت منشی، حامد رضا، ہارون قاسم، ڈاکڑ شہزاد خان، ڈاکڑ عزیر ناگرا، سابق وزیر مملکت طارق اکرام، وزیر صحت کے مشیر سلطان غنی، ڈریپ کے سی ای او عاصم رؤف، ڈاکڑ زکی الدین احمد، ندیم رحمت، انیس شاہ، زہبا احمد، عبدالطیف شیخ، حاشم حسن اور ڈاکڑ رضوان محمود شامل ہیں۔