کیپیٹل ٹی وی اور نیوز ون میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اسلام آباد کے دفاتر کی تالابندی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے مختلف اداروں میں میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف تحریک کا آغاز آج کیپیٹل ٹی وی اور نیوز ون سے کیا صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار نے کچھ دن پہلے کیپیٹل ٹی وی کے کمیرہ مین فیاض مرحوم کی موت کے بعد دیگر ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ان دفاتر کی تالا بندی کا اعلان کیا تھا جو میڈیا ہا ٶئو س ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کریگا اس کے اسلام آباد میں دفاتر کی تالا بندی کی جائی گی تاہم آج کیپیٹل ٹی وی میں صدر پریس کلب شکیل قرار اور ان کے دیگر ساتھیوں کے پہنچنے پر کیپیٹل ٹی وی کے اسلام آباد انتظامیہ نے مالکان کی طرف سے وعدہ کیا کہ پیر تک ان تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کےلئے عمل درآمد کیا جائیگا اور آپ کو اعتماد میں لے کر ان کو تنخواہیں ادا کی جائیں گیں تاہم اسلام آباد کے انچارج نے وعدہ کیا کہ آج آپ تالا بندی نا کریں پیر تک مالک نے وعدہ کیا ہے اگر پیر کو یہ مسلہ حل نا ہوا تو ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے جس کے بعد شکیل قرار نے ان کو پیر تک تمام ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کا ٹائم دے دیا

یاد رہے شکیل قرار کی تالا بندی کے اعلان کے بعد آج کیپیٹل ٹی وی کے مالک نے صدر پریس کلب شکیل قرار کے خلاف ایس ایس پی اسلام آباد کو درخواست بھی دے رکھی ہے جس پر شکیل قرار نے کہا ہم ایسی درخواستوں سے ڈرنے والے نہیں ایسی درخواستیں ہر ورکر اور ہم ان مالکان کے خلاف بھی دینے کا حق رکھتے ہیں اس کے بعد نیوز ون انتظامیہ کے اسلام آباد انچارج نے بھی کہا کہ ہم نے دو تنخواہیں ادا کر دی ہیں اور ایک تنخواہ 10 فروری سے پہلے پہلے دے دی جاٸیگی اور باقی ایک تنخواہ بھی اسی کچھ دنوں میں ادا کر دی جائیگی جس کے بعد صدر شکیل قرار نے ان کی مہلت قبول کر کے 10 فروری تک کا ٹائم دے دیا صدر پریس کلب شکیل قرار نے کہا ہم اب ایسے تمام اداروں کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے اور ان کی تالا بندی کرینگے جو تنخواہیں ادا نہیں کرتے مظاہرے میں ایم ڈبلیو او اور آر آئی یو جے ورکرز نے بھی شرکت کی۔