پرویز شوکت کا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سے فوری طور پر اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد(وہاب علوی سے)پرویز شوکت کا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کےلئے حکومت سے فوری طور پر اقدامات کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی صحافیوں کے ساتھ خصوصی میٹنگ سے صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت کا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کےلئے حکومت سے فوری طور پر اقدامات کا مطالبہ کیا۔پرویز شوکت نے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ میں الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ میڈیا ورکرز کو بھی شامل کیا جائےاور تمام اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے اشتہارات کو میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کیا جائے۔

صدرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز پرویز شوکت نے مشیر اطلاعات کے ساتھ ملاقات میں مطالبہ کیا کہ جو ادارہ ورکرز کو جب تک تنخواہیں ادا نہیں کرتا اس کے خلاف میڈیا ورکرز کی شکایت پر اس کے اشتہارات بند کردیئے جائیںاورویج بورڈ ایوارڈ کے لئے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں آئی ٹی این ای دفاتر کھولے جائیں تاکہ ہر صوبے کے صحافیوں کو ویج بورڈ لینے کےلئے آسانی ہو۔پرویز شوکت نے کہا کہ نیوز پیپرز ایمپلائز کنڈیشن آف سروسز ایکٹ میں ترمیم کرکے اس میں چیئرمین کو یہ اختیار دیا جائے کہ جو اخبار بروقت تنخواہ ادا نہ کرے چیئرمین اس کا ڈیکلیریشن منسوخ کردے۔کسی بھی اخبار کا ڈیکلیریشن منسوخ کرنے کےلئے ویج بورڈ چیئرمین کو متعلقہ ڈی سی کو لیٹر لکھنا پڑتا ہے اور ڈی سی کسی بھی اخبار کا ڈیکلیریشن منسوخ نہیں کر پاتاجس سے ویج بورڈ لینے میں مسائل ہوتے ہیںاس لئے چیئرمین ویج بورڈ کو اختیارات دیئے جائیں۔