گھر بیٹھے ماہر ڈاکٹرز تک مفت رسائی EzShifaنامی موبائل ایپلی کیشن نےآسان بنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کرونا وائرس کی وبائی صورتحال اور لاک ڈاون کے دوران اب ڈاکٹر تک رسائی انتہائی آسان، EzShifaنامی موبائل ایپلی کیشن نے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی مفت بنادی،جہاں کرونا وائرس سمیت تمام امراض کی تشخیص جاری ہے اس ایپلی کیشن پر ماہر امراض قلب، زچہ و بچہ،گردہ، ہڈی، سینہ،ناک کان گلہ،ماہر امراض خون،نسواں اور جنسی صحت سمیت تمام شعبہ جات کے ماہرین موجود ہیں۔

ٹیلی میڈیسن کے میدان میں انقلابی جدت کے ساتھ اس موبائل ایپ کی سروسزز ملک کے تمام بڑئے شہروں میں متعارف کرادی گئیں ہیں، یہ ایپ استعمال میں انتہائی آسان لائیو کال اور آڈیو کال سمیت دیگر سہولیات سے لیس ہے جہاں تمام بیماریوں کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹرز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔یہ گوگل کے پلے اسٹور یا ایپل اسٹور پر مفت دستیاب ہےEzShifa.comکو اپنے کمپیوٹر سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے ماہر ڈاکٹر مرض کی تشخیص کے بعد مریض کو ادویات اور دیگر طبی مشورے باآسانی دے سکتے ہیں۔